سندھ اسپورٹس بورڈ کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

Sameer Shaikh

Sameer Shaikh

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیراہتمام غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر کھیلے جانے والا SSB کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔

واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور HCI کلب کے درمیان ہونے والا میچ واحد اسپورٹس کلب نے 2-0 سے جیت لیا واحد اسپورٹس کلب کی جانب سے اعجاز احمد، رضوان ، اسماعیل اورمحمد شمیم نے عمدہ کھیل پیش کیا، دوسرے میچ میں الشہباز کلب شیرشاہ نے کیری پیکر شوٹنگ بال کلب کو 2-0 سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے یار محمد، ملک ناصر، محمد منشاہ اور ظہور احمد نے شاندار کھیل پیش کیا۔

ان میچز کو قمرالسلام پیارے، محمدعارف، اکبر اور اختر نے سپروائز کیا، آج دو میچ کھیلے جائیں گے ڈرگ روڈ شوٹنگ بال کلب کا مقابلہ ہریانہ شوٹنگ بال کلب اورنگی ٹاون سے ہوگادوسرا میچ داتا شوٹنگ بال کلب محمودآباد اور ینگ اسٹار کورنگی کے درمیان کھیلا جائے گا۔