سندھ اسپورٹس بورڈ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میں نعیم احمد نے میدان مار لیا

SSB Tour D Sindh Cycal Race Final

SSB Tour D Sindh Cycal Race Final

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکا 1600 کلو میٹر طویل فاصلہ طے کرکے جب کراچی پہنچنے تو صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کی سربراہی میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے ریس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کین’ سی ویو کلفٹن میں اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میں شامل تمام55 سائیکلسٹ ونر ہیں کیونکہ انہوں نے شدید گرمی کے باوجود اپنی محنت’ لگن اور جوش کے ساتھ اس ریس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ہم آج جو پرائز منی دے رہے ہیں ان سائیکلسٹس کے جوش و جذبہ کے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان تمام سائیکلسٹ کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرین۔ ڈپارٹمنٹ کی پالیسی کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ خواتین کے لئے بھی جلد اسی طرز کی ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا جائے تاکہ خواتین بھی اس کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے کہا کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کا آئیڈیا وزیر کھیل کا تھا اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی’ ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالسلام’ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی’ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان اور ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر شاکر خانزادہ سمیت محکمہ کے ہر شخص نے اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔ محمد سلیم رضا کا کہنا تھا کہ میڈیا’ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا اس لئے میں ان سب کا شکر گزار ہوں اور ریس کے شرکاء کی ہمت اور حوصلہ کی داد دیتا ہوں کہ عمر کوٹ اور تھرپارکر جیسے صحرا میں جہاں50 ڈگری سے زائد ٹمپریچر تھا وہاں بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری’ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پٹافی نے اپنے خطاب میں محکمہ کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جو مثبت سرگرمیاں ہورہی ہیں اس سے نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی’بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے چیف انجینئر اسلم مہر کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نعیم احمد کو دس لاکھ اور ٹرافی’ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے علی الیاس کو8 لاکھ اور ٹرافی’تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عرفان کو6 لاکھ اور ٹرافی’ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حاشر کو4لاکھ’ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے حق نواز اور چھٹی پوزیشن کے حامل نور محمد کو دو دو لاکھ روپے کے انعامی چیک دیئے۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708