سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر قسم کے اقدامات کرونگا۔ مراد علی شاہ

CM SINDH OPNING CYCEL RACE

CM SINDH OPNING CYCEL RACE

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں سندھ میں کھیلوں کے میدان کھلاڑیوں سے بھرے ہینگے اور ان کی کوشش ہوگی کے سندھ میں کھیلوں کے ہر شعبے کو فروغ حاصل ہوجب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال خود بخود ویران ہوجائیں گے اور صحت مند معاشرے وجود عمل میں آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان اسپورٹس ویلفیئرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول سائیکل ریس کا کمشنر آفس سے افتتاح کر تے ہوئے کہا وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میرے والد مرحوم سید عبداللہ شاہ مجھے بتاتے تھے کہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاںہسپتال اور قبرستانوں کی تعد اد کم ہوگی اور میں اپنے والد کے اس قول پر عملدرامدکرو نگا۔

انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزروں سے اپیل کرو نگاک وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور کھیل کے مید ان میں سچے پاکستانی بن کر حصہ لیں انہوں نے فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان وزیر کھیل سر دار محمدبخش مہر سیکر یٹری کھیل محمدراشد اور نیشنل بینک کھیلوں کے سر براہ اویس اسد خان کو کھیلوں میں خد مات پر زبردست خراچ تحسین ادا کیا۔

انہوں نے حاجی غلام محمدخان کی درخواست پر سید عبداللہ شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا قبل ازیں نیشنل بینک اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،حاجی غلام محمدخان نیافتتاحی تقریب سے خطاب کیا تقریب کی نظامت نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان نے کی۔

جبکہ تقریب میں حاجی عبدالجلیل ، باران بلوچ ، عبدالرزاق ، ذولفقار عباس خان ، دلاور عباس خان ، ندر بلوچ اور یگرنے شرکت کی سائیکل ریس میں 52 سائیکلسٹوں نے شرکت کی پہلی پوزیشن ملیر ڈسٹرکٹ کے حاشر بلوچ نے حاصل کی انہوں نے 52 کلومیٹرکا فاصلہ ایک گھنٹہ 25 منٹ اور 45 سیکنڈ میں پوراکیا جبکہ کورنگی ضلع کے کا شف بشیر اور تیسری پوزیشن ملیر ضلع کے ضمیر بلوچ نے حاصل کی۔

درین اثنااس ریس میں ایدھی ایمبولینس ، کمشنر آفس سیکریٹریٹ، ٹریفک اور سول پولیس نے بھر پورانتظامات میں کردار اداکیا۔