سندھ اسپورٹس بورڈ کپ شہید ملت شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات

Ceremony Distributed Prizes

Ceremony Distributed Prizes

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو شہید ملت خان لیاقت علی خان کے نام سے موسوم شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوںان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈائیریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ محمد بچل سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیراہتمام غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر کھیلے جانے والاسندھ اسپورٹس بورڈ کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب ڈائیریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ کے آفس میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ محمد بچل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکے محکمہ کھیل حکومت سندھ شوٹنگ بال کھیل کی سرپرستی کرتا رہے گا انھوں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش انھوں نے شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہ اور امید ظاہر کی کے شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایسے ہی کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں جاری رکھے گی، اس موقع پر صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا انھوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی قراةالعین میمن میونسپل کمشنر کورنگی عمران اسلم اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اس شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔

فائنل جیتنے والی ٹیم واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے کپتان اعجاز احمد کو مہمان خصوصی نے ونر ٹرافی اور ٹیم کی کٹ او ر فائنل ہارنے والی ٹیم شہباز شوٹنگ بال کلب شیر شاہ کے کپتان یار محمد کو رنر ٹرافی اور ٹیم کی کٹ انعام میں دی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز بھٹی ڈپٹی ڈائیریکٹر فاروق احمد،صدرکراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان ،عظمت اللہ خان ، سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل بھی موجود تھے۔