سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سرکاری نصاب مین بیشمار غلطیوں کا انکشاف

Textbook Board

Textbook Board

بدین (عمران عباس) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سرکاری نصاب مین بیشمار غلطیوں کا انکشاف، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ حیدرآباد نے غریب طلبہ کا تعلیمی مستقبل تباہی سے دوچار کر دیا ہے، چوتھی جماعت کے سائنس کی کتاب میں معصوم طلبہ کو گزشتہ چھہ ماہ سے انسانی دماغ کا وزن 104 کلو گرام پڑھایا جا رہا ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سندھ میں غریب طلبہ کا مستقبل تباہی سے دوچار کر دیا ہے، چوتھی کلاس کی سائنس کی کتاب مین بورڈ کی جانب سے لکھا گیا ہے کے ایک بالغ انسان کے دماغ کا وزن 104 کلو ہوتا ہے اور سندھ بھر مین اساتذہ کی جانب سے گزشتہ چھہ ماہ سے بچوں کو یہ ہی نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔

اگر انسانی دماغ کا وزن 104 کلو گرام ہے تو انسانی دماغ کا وزن اس کے جسم سے بھی زائد ہو جائے گا، نصاب میں اتنی بڑی غلطی کے باوجود سندھ ٹیکسٹ بورڈ انتظامیہ تا حال خاموش ہے اور بچوں کو غلط تعلیم دینے میں مصروف ہے۔

ضلع بدین سمیت اندورنی سندھ میں تعلیمی سال مکمل ہونے کو ہے مگر نصاب میں موجود اتنی بڑی غلطی کی تا حال تبدیل تصحیح نہیں کی گئی ہے۔