سنگاپور: بنگلہ دیش کے چار شہریوں کو داعش کی مالی امداد کے جرم میں قید کی سزا

Bangladesh Civilians

Bangladesh Civilians

سنگاپور (جیو ڈیسک) سنگاپور کی ایک عدالت نے بنگلہ دیش کے چار شہریوں کو داعش کی مالی امداد کے جرم میں قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ چاروں افراد بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے میں ملوث تھے۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ایک شخص کو پانچ سال اور تین کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہے۔ حکام کے مطابق چاروں افراد بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے تنظیم کی مالی مدد کر رہے تھے۔

ان افراد کو اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ سنگاپور میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرم میں پہلی بار مجرموں کو سزا سنائی گئی ہے۔