سنگاپور : انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ میں یو اے ای نے سنگاپور سلیمرز کو شکست دے دی

Roger Federer

Roger Federer

سنگاپور (جیوڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ کے میچ میں یو اے ای رائلز کی ٹیم نے سنگاپور سلیمرز کو ہرا دیا۔

ٹینس پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے آخری مرحلے کے میچ میں یو اے ای روئلز اور سنگاپور سلیمرز میں جوڑ پڑا۔

یو اے ای نے عالمی نمبر 3 روجر فیڈرر کی شاندار پرفارمنس کی مدد سے حریف ٹیم کو نہ صرف ڈبلز بلکہ سنگل مقابلوں میں بھی آؤٹ کلاس کیا۔

ایونٹ میں انڈیا ایسز کی ٹیم پہلے جبکہ سنگا پور روئلز شکست کے باوجود دوسرے نمبر پر موجود ہے۔