گلوکار، اداکار سجاد علی آج 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Sajjad Ali

Sajjad Ali

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکار ، اداکار اور ہدایتکار سجاد علی کی آج 50 ویں سالگرہ ہے ۔ گلوکار سجاد علی 24 اگست 1966 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ پاکستان میں پاپ موسیقی متعارف کروانے کا سہرا سجاد علی کے سر جاتا ہے

۔ 1993میں سجاد کے گانے “بے بی آ ” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔ سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں ۔ “چیف صاب” ، “ابھی موڈ نہیں” ، “سوہنی لگ دی” سجاد علی کے سپرہٹ گانوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے “لو لیٹر” ، “منڈا تیرا دیوانہ ” ، “ایک اور لو سٹوری ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سجاد علی کا آخری البم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا۔