گلو کار عامر غفور کا وچ پردیساں دل میرا پنجابی ویڈیو گانا ریلیز ہو گیا

Amir Ghafoor

Amir Ghafoor

جدہ (نوید فاروقی) نئے ابھرتے ہوئے معروف گلوکار عامر غفور کا نیاپنجابی ویڈیو گانا وچ پردیساں دل میرا ریلیز ہو گیا جس میں عامر غفور کے ساتھ سونیا اینجل نے پرفارم کیا۔

جب کہ میوزک ڈائیریکٹر سجیل خان اور ڈینی گل ہیں وچ پردیساں پنجابی سونگ کے متعلق عامر غفور نے بیوروچیف سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پنجابی سونگ پنجاب کے ان سپوتوں کے نام ہے۔

جو بیرون ملک ہیں اور اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے کثیر زر مبادلہ بھیج رہے ہیں میرا یہ گانا ان کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے عامر غفور نے مزید بتایا کہ ان کے نئے گانے بے وفا کی عکسبندی کی جا رہی ہے جو بہت جلد ریلیز ہو گا اور امید ہے شائقین کو بہت پسند آئے گا۔