گلوکار جسٹن بیبر نے آٹھ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے

Justin Bieber

Justin Bieber

لندن (جیوڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر موجودہ دور میں موسیقی کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں جس نے اپنی منفرد گائیکی سے نوجوانوں میں ایک نامور گلوکار جیسی شہرت حاصل کی ہے اور اب گینیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ کینیڈین گلوکار بیبر نے آٹھ نئے ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔

جسٹن بیبر نے نئی گینیز بک ورلڈ ریکارڈ 2017ء کی کتاب میں آٹھ شاندار ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گلوکار، گیت کار جسٹن بیبر نے اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم ‘پریز’ کی حیرت انگیز مقبولیت کےساتھ میوزک چارٹ کی تاریخ میں کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق نئے ایڈیشن میں جسٹن بیبر کے آٹھ نئے ورلڈ ریکارڈ درج کئے گئےہیں۔ ان کے ریکارڈ کے عنوانات درج ذیل ہیں۔

جسٹن بیبر کے گانے ‘واٹ ڈو یو مین’ نے ریلیز کے بعد سے دنیا بھر کے سامعین اور بڑے پیمانے پر ان کے پرستاروں کو اپنے سحر میں گرفتار کر رکھا ہے ان کا یہ گیت اسپٹفائی میوزک اسڑیمنگ ایپ کے پلیٹ فارم پر سات دنوں میں تین کروڑ سے زائد مرتبہ سنا گیا ہے۔