گلوکار جسٹن بیبر شو کے دوران سٹیج پر گر پڑے

Justin Bieber

Justin Bieber

کینیڈا (جیوڈیسک) پاپ سنگر جسٹن بیبر کینیڈا میں لائیو شو کے دوران سٹیج پر گر گئے۔

بائیس سالہ گلوکار جسٹن بیبر کینیڈا میں پرفارم کر رہے تھے کہ گانے کے دوران چہل قدمی کرتے ہوئے سٹیج سے نیچے جا گرے تاہم گلوکار کسی چوٹ سے محفوظ رہے۔

اس سے پہلے بھی اپریل میں جسٹن بیبر کنساس میں سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نیچے گرے تھے ۔