گلوکار مسٹر راجپوت نے اپنے نئے ویڈیو البم”کر دے معاف خطاواں اللہ” کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

Singer Mr Rajpout

Singer Mr Rajpout

لاہور : گلوکار مسٹرراجپوت نے اپنے پہلے ویڈیو البم ”جے میٹر پھر گیا رانے دا”کی مقبولیت کے بعداپنے نئے ویڈیوالبم”کر دے معاف خطاواں اللہ” کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے۔

جسکی عکسبندی بہت جلد شروع کردی جائے گی،البم میں حمد،کلام ماں دی شان اور کچھ گیتوں پر مبنی ہے،ان کے نئے ویڈیو البم کے لئے گیت معروف شعراء کرام ایم اے تبسم،ارشاداحمدانصاری،جاویداقبال بھٹی،لطیف مغل،شوکت پریمی اور عبدالروئف سے لکھوائے گئے ہیں،اس نئے ویڈیو البم کی کمپوزیشن استاد ذولفقارعلی،ستارمنشاء اور شادے خان نے ترتیب دی ہے جبکہ ویڈیو البم کے ڈائریکٹر منظور سولجرہیں،اس ویڈیوالبم کی ڈی وی ڈی بہت جلد آرایس گولڈ ویڈیو کمپنی ملک بھرمیں ریلیز کریگی۔