گلوکار سلمان احمد کی جان کو خطرہ، پولیس کا ملک چھوڑنے کا مشورہ

Salman Ahmad

Salman Ahmad

کراچی (جیوڈیسک) معروف گلوکار سلمان احمد نے کہا مجھے پولیس افسر نے بتایا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ کراچی پولیس نے مجھے سیکورٹی دینے کی بجائے ملک چھوڑ جانے کا مشورہ دے دیا۔

سلمان احمد نے کہا انہیں بتایا گیا کہ آپ پولیو پر بہت بات کرتے ہیں جس کی وجہ سے دہشتگرد آپ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں مشہور قوال امجد صابری کو بھی کراچی میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔