گلوکار سلمان احمد کو امریکہ میں پرفارمنس کی خصوصی دعوت

Salman Ahmed and Melissa Etheridge

Salman Ahmed and Melissa Etheridge

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے نامور بینڈ جنون کے بانی سلمان احمد کے مداحوں کی فہرست ویسے ہی کافی طویل ہے جس میں اب ایک بین الاقوامی مداح کا بھی اضافہ ہوچکا ہے۔

لیکن یہ کوئی عام مداح نہیں بلکہ آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ میلیسا ایتھریج ہیں۔ میلیسا ایتھریج نے سلمان احمد کو ٹوئٹر پر امریکہ آکر اپنے ساتھ پرفارم کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ 10 دسمبر کے قریب امریکہ میں ہیں تو نیو جرسی آکر ان کے ساتھ رنگ دی بیلز گانے پر پرفارم کریں جس کے بعد سلمان احمد نے بھی اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے انہیں ای میل کرنے کو کہا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ان دونوں گلوکاروں نے آپس میں بات کی ہو یہ دونوں 2007 میں اوسلو میں منعقد کیے گئے کنسرٹ میں بھی مل چکے ہیں۔