اکلوتا ہونے کے باوجود والدین فوقیت نہیں دیتے تھے: فواد خان

Fawad Khan

Fawad Khan

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار فواد خان نے اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اکلوتا بیٹا ہونے کے باوجود ماں باپ ان کو فوقیت نہیں دیتے تھے۔ ان کے جذبات کو بہنوں کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا۔

بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان نے کہا ان کو اداکاری کا شوق نہیں تھا۔ وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ دنیا میں ان کی پہچان اداکار کے طور پر ہو گی۔

فواد خان نے کہا کہ ان کے ساتھ بچپن میں کالی بھیڑ ہونے جیسا سلوک روا رکھا جاتا تھا اور ان کو ایک بڑی اور ایک چھوٹٰی بہن کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا اور والدین ان کے جذبات کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔

فواد خان نے کہا کہ ان کی بہنیں شام تک باہر رہ سکتی تھیں لیکن ان کو چھٹی والے دن بھی باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔