ڈوب کر مر جانے والے شامی پناہ گزینوں کی یاد میں بحیرہ روم کے ساحل پر علامتی قبریں بنادی گئیں

Seamain

Seamain

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بحیرہ روم عبور کرتے وقت ہلاک شدگان کے لئے بحیرہ روم پر تیرتی ہوئی علامتی قبریں بنائی ہیں جو اس سانحے میں ہلاک ہوجانے والوں کی یاد تازہ کرتی ہیں۔

اب تک شام و عراق سے خطرناک بحیرہ روم عبور کرکے یورپ اور ترکی پہنچنے کی کوشش میں ہزاروں افراد سمندر برد ہوچکے ہیں۔ شامی تنازعے میں جہاں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں لاکھوں افراد بے گھر ہوکر ترکی، لبنان اور دیگر یورپی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ یورپ میں پناہ گزینوں کی بھرمار دوسری جنگ عظیم کے بعد تارکین کی سب سے بڑی آمد ہے۔