سراج الحق کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ علی احمد شاہ

Corruption

Corruption

تلہار (نمائندہ) کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر پیر علی احمد شاہ تلہار کے امیر ظائف علی جونیجو کی وفد کی صورت میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سموں ملاح، ٹی ایم او اعجاز شیخ، ایس ایچ او انور لغاری، وٹرنری ڈاکٹر منیر لغاری و دیگر افسران سے ملاقات کرکے تحصیل کے تمام اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور عوام الناس کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے علی احمد شاہ کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔