دھرنوں سے ملک کو پہلے بھی نقصان ہوا اور اب بھی ہو گا: ایاز صادق

Sardar Ayaz Sadiq

Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ دھرنوں سے ملک کو پہلے بھی نقصان ہوا اور اب بھی ہو گا۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آزادکشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات ہونگے‘ ہمیں غیرمناسب بیانات کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔