دھرنوں سے بچنے کا اچھوتا حل، ڈی چوک کو مسمار کرنے کا عمل شروع

D Chock

D Chock

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار کے ڈی چوک کو دھرنا فری بنانے کا نسخہ چودھری نثار نے ڈھونڈ نکالا۔ پریڈ گراؤنڈ کی چار دہائیاں پرانی سیڑھیاں مسمار کرکے چوک کے گرد آہنی دیوار تعمیر کی جائے گی۔ آئے روز کے دھرنوں سے پریشان حکومت نے یوم پاکستان پریڈ کیلئے ڈی چوک میں بنائی گئی سیڑھیوں کو ملیا میٹ کرنا شروع کر دیا۔ سی ڈی اے کو آپریشن ڈی چوک کا حکم وفاقی وزیر داخلہ نے دیا تھا۔

پریڈ گراؤنڈ میں آئندہ دھرنے اور احتجاج روکنے کے لئے اسٹیل کے حفظاتی حصار کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ آہنی دیوار بوقت ضرورت لگائی اور ہٹائی جا سکے گی۔ قریبی عمارتوں پر ہمہ وقت رینجرز اور پولیس تعینات رہے گی۔