جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں تعلیمی سال 2016-17 کی اختتامی تقریبات کا سلسلہ جاری

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں تعلیمی سال 2016-17 کی اختتامی تقریبات کا سلسلہ جاری، شعبہ غیر ملکی کی اختتامی تقریب برنامج سنوی 2017 کی تقریب جمعہ 7 اپریل بعد نماز مغرب ہوگی اور بنوریہ اکیڈمی کی تقریب انعامات 9 اپریل برو ز اتوار بعد نمازظہر جبکہ مرکزی تقریب تقریب ختم بخاری 16اپریل بروز اتوار کو بعد نماز ظہر ہوگی ، جس ملکی وغیر ملکی 550طلبہ کو دستار فضلیت دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ میں اس وقت دنیا بھر کے ہزاروں طلبہ مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ مرکز میں اس وقت طلبہ وطالبات کی تعداد 5000ہزار سے زائد ہے جبکہ شہر میں قائم جامعہ بنوریہ عالمیہ کی مختلف شاخوں کو ملا کر یہ تعداد 10ہزار سے زائدبنتی ہے، امسال صرف جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ سے 230 طلباء حفظ قرآن، 50 عالمات ، 12 مفتیہ طالبات اور 320 طلباء فارغ التحصیل کی سند حاصل کر رہے ہیں۔

شاخہائے جامعہ میں بھی یہ تعدادوافرمقدارمیں ہیں ان تمام طلبہ کو تقریب ختم بخاری کے موقع پر دستار فضیلت دی جائے گی،تقریب ختم بخاری میں شرکت کیلئے ملکی غیر ملکی علماء کرام ، قراء عظام ، صحافی ،دانشور، وکلاء، تاجر برادری سمیت دیگر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے،تقریب میں مختلف شعبہ جات سے سندھ فراغت حاصل کرنے والے550سے زائد ملکی وغیر ملکی طلبہ کو دستار فضلیت بھی دی جائے گی ۔واضح رہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بنات (بوائز سیکشن ) کی ختم بخاری کی تقریب بروز اتوار 2اپریل کو منعقد ہو چکی ہے۔