موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر المحمدیہ سٹوڈنٹس ملک بھر میں طلبا کو شہری دفاع کے کورسز کروائے گی

AMS

AMS

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) المحمدیہ سٹوڈنٹس شرقی راولپنڈی کے مسؤل سیف اللہ محمود نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر المحمدیہ سٹوڈنٹس ملک بھر میں طلبا کو شہری دفاع کے کورسز کروائے گی۔ ایسے حالات میں کہ جب بھارت کی طرف سے جارحیت کا امکان ہے تو المحمدیہ سٹوڈنٹس ملک بھر کے طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دے گی۔ اس مقصد کے لیے ملٹی میڈیا بریفنگز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہاسٹل میں ملٹی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک بھارت مسئلہ کشمیر پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات عائد کر رہا ہے اور جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ان حالات میں ملک کے ہر شہری اور بالخصوص طلبا کے لیے شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنا لازم ہے ۔ اسی صورتحال کے پیش نظر المحمدیہ سٹوڈنٹس کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں شہری دفاع کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ سیف اللّٰہ محمود کامزید کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس اس سے قبل بھی طلبا کو ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی امور میں کردار ادا کرنے کی تربیت دے رہی ہے اور یہ سلسلہ نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس کو مزید بھی پھیلایا جائے گا۔