ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی کے نام

Six Red Snooker World Championship

Six Red Snooker World Championship

کراچی (جیوڈیسک) ورلڈ سیکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل بھارت کے پنکج ایڈوانی اور چین کے یان بنگ تائو کے درمیان کھیلا گیا۔ بھارتی کھلاڑی ابتدا سے ہی مدمقابل پر چھائے رہے۔

پنکج ایڈوانی نے یکے بعد دیگر پہلے تینوں فریمز میں کامیابی حاصل کرکے حریف کھلاڑی کو دبائو کا شکار کر دیا تاہم چوتھے فریم میں چینی کھلاڑی نے 66 پوائنٹس کا بریک کھیل کر کامیابی حاصل کی جبکہ پانچویں فریم میں ایک بار پھر انہوں نے پنکج ایڈوانی کی کچھ نہ چلنے تھی اور یہ فریم بھی اپنے نام کر لیا۔

دو مسلسل فریمز میں ناکامی کے بعد پنکج ایڈوانی نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے تینوں میں فریم میں کامیابی کرتے ہوئے چیمئپن شپ کا کامیابی سے دفاع کیا۔