ایف سولہ طیاروں کیلئے مذاکرات جاری ہیں، معاملہ حل ہو جائے گا: سر تاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں مشیر امور خارجہ سر تاج عزیز نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

بھارتی لابی پوری ڈیل کو ختم کروانا چاہتی تھی لیکن ہم کامیاب رہے۔ طے ہوا تھا کہ 8 طیاروں پر 70 کروڑ ڈالر اخراجات آئیں گے جن میں سے پاکستان 270 جبکہ ملٹری فارن فنڈز سے 430 ملین ڈالر دیے جائیں گے لیکن امریکی کانگریس نے پیسے سے انکار کیا ہے۔

ابھی مزاکرات جاری ہیں جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔ امریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرورت ہیں۔ بھارت کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کو اپنے خلاف استعمال کرنے کا الزام لگایا جسے پاکستان نے مسترد کیا ہے۔