سکل کیمپ میں فاسٹ بولر عمران خان جونیئر زخمی ہو گئے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ انگلینڈ کے لیے لگے سکل (SKILL) کیمپ کو دیکھنے کے لیے چیئرمین شہریار خان سمیت چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پہنچ گئے۔ پریکٹس کے دوسرے روز ایک انجری سامنے آ گئی۔

فاسٹ بولر عمران خان بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ ان کے دائیں ہاتھ پر گیند لگا پی سی بی ڈاکٹر اور فزیو سمیت حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے جنہیں آئسنگ کی فوری طبی امداد دے دی گئی ہے۔