بلدیہ کورنگی کا کوڑاکرکٹ کو آگ لگانے اور پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان

کراچی : بلدیہ کورنگی کے جانب سے ضلع بھر میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف خصوصی صفائی وستھرائی کے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ علاقائی سطح پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں اپنے گھر کی طرح گلیوں اور محلوں کو صاف ستھرا رکھیں کوڑا کرکٹ اور پولتھن شاپنگ بیگز گلیوں اور محلوں میں نہ ڈالیں بلکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے قائم کئے گئے کچرا کنڈیوں میں ڈالیں ضلع کورنگی کے حدود میں مختلف علاقوں میںشاہراہوں پر کچرا پھینکنے اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں سڑکوں ،گلیوں اور شاہراہوں پر کچرا ،کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل پھینکنے اور اسے آگ لگا کر قدرتی ماحول کو آلودہ بنا نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نیضلع کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کاتفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے فوکل پرسن کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے

خصوصاً صفائی وستھرائی ،سرسبز ماھول کا قیام اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کو آلودگی کو سے پاک صاف ستھرا ،سرسبز ماحول کا قیام عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا ئیں گے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے عوام سے ابھی اپیل کی کہ وہ صاف ستھرا سرسبز ماھول کے قیام میں بلدیہ کورنگی کی مدد کریں

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi NEWS

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi NEWS

۔