گو نواز گو کا نعرہ قومی ترانہ بن چکا ہے: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ گو نواز گو کا نعرہ اب قومی ترانہ بن چکا ہے، خیبر پختون خوا میں ساز گار ماحول کی بدولت سرمایہ کاریہاں کارخانے لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں منعقدہ ڈیجیٹیل یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک طرف چین جیسی تیز رفتار معیشت ہے، دوسری طرف بڑی مارکیٹیں، اگر افغانستان، ایران اور ہندوستان سے پاکستان کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں تو سی پیک ہمارے پاس آگے جانے کے لیے بہت بڑا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہمارا مستقبل ہے، خواتین گھروں میں بیٹھ کر بھی مقابلے کی دوڑ میں حصہ لے سکتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے ادارے تباہ ہو رہے ہیں، 8 ارب منافع پر چلنے والی پاکستان اسٹیل ملز کو 3 ارب خسارے کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں، ہمیں بھی چینی زبان سیکھنی چاہئے۔