ایس ایم سی المنائی کی سالانہ ونٹر میٹنگ 12اور 13 دسمبر 2015ء کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتما م 11ویں سالانہ ونٹر مٹنگ مورخہ 12اور 13 دسمبر 2015ء کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں پوری دنیا میں میں مقیم سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹر شرکت کرینگے ۔اس موقع پر جدید تحقیق پر مقالہ پیش کئے جائیں گے۔

ونٹر میٹنگ کے حوالے سے مزید معلومات کے کے لئے ایس ایم سی المنائی سے درخواست ہے کہ وہ ڈاکٹر مکرم اور سمیر قریشی سے رابطہ کریں۔