SMD نیشنل بینک انٹرگروپ ڈویژن کر کٹ T-20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آگئی

T-20 tournament

T-20 tournament

کراچی : نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر جاری نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن کر کٹ T-20 ٹورنامنٹ کے آخری کو اٹر فائنل میں SMD نے آپریشن گروپ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیااس میچ کی خصوصیت SMD کے عمران جاوید کی آل راونڈ کا رکردگی تھی آپر یشن گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر اسکور کئے محمدعلی نے 35 فرحان احمدنے 42 رنز اسکورکئے عمران جاوید نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 19 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمدعرفان ، سعید آزاد ، علیم موسی اورفصیع الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی SMD نے مطلو بہ اسکور 16 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ساجد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے۔

10 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 72 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے جبکہ عمران جاوید نے 7 چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 57 رنز ناٹ آوٹ اسکورکئے میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف EVP محسن فرقان سے کرایا گیا اس موقع پر اویس اسد خان ، انورفاروقی ، غلام محمدخان ، اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج ہفتہ کو کھیلے جائنیگے جبکہ فائنل اتوار کو 2 بجے دن ہوگافائنل کے اختتام پر نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف مہمان خصوصی ہونگے اور نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کرینگے۔