ناتھا خان گوٹھ کے سماجی رہنماء ریاست دکھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Condolence

Condolence

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے میڈیا کوارڈینٹر اورکھیلوں کے ممتاز میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے ناتھا خان گوٹھ ہزارہ چوک کے سماجی رہنماء اور ہر دلعزیز شخصیت ریاست دکھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست دُکھی علاقہ میں سماجی کاموں کے حوالے سے معروف شخصیت تھے ان کی وفات سے ناتھا خا ن گوٹھ کی عوام ہر دلعزیز شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

شیر افضل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ریاست دُکھی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔