سوشل میڈیا سٹارز بالا اور بانو کا ریڈیو سنگم پر خصوصی انٹرویو

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano

ہڈرزفیلڈ (تنویر کھٹانہ) سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے اب کسی کو انکار نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ جن فنکاروں کو پہلے پروڈیوسرز اور میڈیا ہاوسز کے دھکے کھانے پڑتے تھے اب وہ اپنے فن کا مظاہرہ فیس بک یا یو ٹیوب کے ذریعے کر کے پوری دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔

بالا اور بانو بھی سوشل میڈیا کے ایسے فنکار ہیں۔ جنھوں نے مزاحیہ ویڈیوز بنانے شروع کیے اور انھوں نے عوام میں اتنی مقبولیت حاصل کی کہ اب ان کے فیسبک پر پچاس ہزار سے زائد فینز ہیں اور یو ٹیوب پر ان کی ویڈیوز پسند کی جاتی ہیں۔ بالا جن کا نام عثمان راجہ ہے اور ان کا تعلق سراۓ عالمگیر سے ہیں اور ان کا اہلیہ انیلہ راجہ جن کو ہم بانو کے نام سے جانتے ہیں کا تعلق بلال ٹاؤن جہلم سے ہے۔

عثمان راجہ نے تقریباً دس سال پہلے ویڈیوز بنانے شروع کیے اور ان کے مزاحیہ ویڈیوز جو انھوں نے تقریباً ایک سال پہلے بنانے شروع کیے تھے کو بہت مقبولیت ملی جن میں سب سے زیادہ مشہور اکی کوبی ہے۔ ان کی ویڈیوز اتنی مشہور ہوئیں کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی ان کو انٹرویو کے لیے بلایا۔

اب ریڈیو سنگم کے ڈرائیو ٹائم شو ود تنویر کھٹانہ میں بھی انھوں نے اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے دلوں میں خوب گھر کیا ہڈرزفیلڈ اور ہیلی فیکس سے بھی کمپیٹیشن جیت کر ان کے فینز ان سے ملنے آۓ۔ بالا اور بانو نے سنگم اوکی اور ہاو ول یو نو بھی کھیلا۔

بالا کا مزید کہنا تھا کہ انھیں نسیم وکی کی جانب سے ایک ڈرامہ میں کام کی آفر آئی ہے اور اس کے علاوہ ایک اور ڈرامہ سے بھی انھیں آفر آئی ہے۔ عثمان راجہ پیشے سے گرافک ڈیزائنر اور انیلہ ٹیچر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب سے ان کے ویڈیوز مشہور ہوئی ہیں ان کی زندگی بہت تبدیل ہوگئی ہے۔

لوگ اب انہیں سٹارز کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز بنانا آسان کام نہیں ہے اور جو لوگ ویڈیوز بنانا چاھتے ہیں وہ محنت کریں سب سے مشکل کام آئیڈیاز کو سوچنا ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایسے ویڈیوز بنائے جو کہ سب لوگ دیکھ سکیں۔

عثمان اور انیلہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کہ پاس ٹیلنٹ ہے تو اسے ضرور لوگوں تک پہنچائیں اور کبھی بھی دل برداشتہ نہ ہو بلکہ اپنی کوشش جاری رکھیں۔

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano

Stars Bala and Bano