سماجی تنظیم محلہ ٹھیکیداراں جی ٹی روڈ نواب آباد نے مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا

Ramadan Package Distribute

Ramadan Package Distribute

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ، سماجی تنظیم محلہ ٹھیکیداراں جی ٹی روڈ نواب آباد نے مستحق، بیواوں، غریب دو سو خاندانوں میں رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کیا، قبل ازیں ٹھیکیدار محمد صابر نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی،واہ کینٹ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ٹھیکیدار محمد صابر انکے فرزند اشتیاق احمد،شیخ محمد نعیم ، طارق ارشاد نے اپنی جانب سے غرباء ، یتیم ، بیواوں ، اور مستحق دو سو خاندانوں میں گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع دکان میں رمضان پیکج تقسیم کیا۔

رمضان پیکج میں بیس کلو آٹے کے دو توڑے،پانچ کلو کوکنگ آئل،پانچ کلو چینی،دو کلو چاول،بیسن، سفید چنے، دال مونگ،سوئیاں،شربت کی بوتلیں،پتی،نمک،مصالحہ جات،لال مرچ،ہلدی، دھنیہ اورکجھوریں شامل تھیں،اس موقع پر رمضا پیکج حاصل کرنے والے مستحقین کی کثیر تعداد موجود تھی ،جبکہ عمائدین علاقہ بھی تقریب میں شریک تھے، ٹھیکیدار محمد صابر کا کہنا تھا کہ صاحب ثڑوت افراد کو ماہ مقدس میں ان غرباء مساکین اور مستحق افراد کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو منگائی کی وجہ سے ان نعتوں سے محرروم ہیں جو روز مرہ کی بنیادی ضرورت ہے،اللہ تعالیٰ سب کو نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق دے،ٹھیکیدار محمد صابر ، انکے فرزند اشتیاق احمد نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اللہ کی خوشنودی اور رضا کے لئے ماہ رمضان میں یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038