معاشرے میں بدلائو لانے کیلئے اپنا مثبت کرادار ادا کر رہے ہیں، احتشام شامی

Madni

Madni

کراچی (رپورٹ) پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کا وفد جس میں مختلف اخبار ات و چینلز سے تعلق رکھنے والے صحا فی اور کالم نگار موجود تھے مدنی چینل و بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت علا مہ محمد الیاس قادری صاحب کی عیا دت کی اورصا حبزادہ مولانا عبید رضا عطاری، نگران مر کزی مجلس شواریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ دنگران با ب المدینہ مشاور ت حا جی محمد امین عطاری سے ملاقات کی، اس موقع پرمر کزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قلمکار اپنے قلم کی طاقت سے برائیوں کا سد باب کریں۔

اپنے تحریر ی مواد علماء سے تفتیش ضرور کر وائیں کیونکہ ہم سے غلطی ہوسکتی ہے ۔اگرعلماء سے تحر یرات کی تفتیش کر والیں گے تو گناہوں بچت ہو جائے گی ۔علماء کی رہنمائی کیلئے دارلادفتاء اہلسنت سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل کونسل آپ کالمسٹ کے صدر احتشام شامی نے کہا کہ قلم کار معاشرے میں بدلائو لانے کیلئے اپنا مثبت کرادا ادا کررہے ہیں ،قلم کار معاشرے میںرائے عامہ کو ہموار کرتا ہے اگر تمام ادارے ملکر کام کرے اور رابطہ رکھے تو صحیح معنوں میں معاشرے کی بہتری کیلئے کام کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پرروزنامہ آزادریاست کے ایڈ یٹر کاشف رضا ، گورننگ باڈی کے ممبر زاہد رضا،مزمل احمد فیروزی،ڈاکٹرطیب سنگھانوی ،سلیم فاروقی ،،شمشاد علی خان ،ایم جے گوہر ،ندیم آرئیں،عمرا ن احمد راجپوت،ذوہیب خان ،بصیر احمد ،محبوب ظفر، سیدا یاز اور دیگر صحافی و قلم کار بھی موجود تھے۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں علامہ محمد الیاس عطاری قادری کی طیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کا آپریشن ہوا تھا ۔آخرمیں جنرل سیکریٹری منصور مانی کے والد محترم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔