سوسائٹی کے نام پر دھوکہ دہی فراڈ ،جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سوسائٹی کے اراکین ڈٹ گئے

Karachi

Karachi

کراچی (خصوصی رپورٹ) سہان پور کوآپریٹو سوسائٹی کے نام پر دھوکہ دہی فراڈ ،جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سوسائٹی کے اراکین ڈٹ گئے اور نام نہاد جعلساز گروہ کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا ہے اس ضمن میں سہان پور کوآپریٹو سوسائٹی کے اراکین کو مطلع کیا گیا ہے کہ سیکریڑی کوآپریٹو سندھ کے دفتری حکمنامہ سے نمبر (PT-III-227,dated 16-12-2015) کے تحت سوسائٹی ہذا کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی منسوخ کرکے سابقہ اراکین مجلس عاملہ کو بحال کردیا گیا ہے اس حکومتی اقدام پر صوبائی سیکریڑی کوآپریٹو و زیر کو آپریٹ وسے ہم جملہ اراکین سوسائٹی اظہار تشکرکرتے ہیں تاہم بعض نام نہاد موقع پرست اور لینڈ مایا ارکان و کارندوں نے متذکرہ بالا حکمنامے کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرکے غیر قانونی طور پر سوسائٹی کی ملکتی 5ایکٹر اراضی پر تجاوزات اور قبضہ شروع کردیا ہے۔

جہان 150ارکان کو پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں اس بارے میں سوسائٹی کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاداور خود ساختہ سیکریڑی مظہر شاہ گیلانی سوسائٹی ہذا کا رکن تک نہیںجو کہ گیلانی بلڈز اور ڈیولپرز کا مالک ہے وہ دھوکہ ،فراڈ اور جعلسازی اوراشہتارات کے بل بوتے پر لوگوں کو گمراہ کررہا ہے تاکہ اصل ممبران کو بے دخل کیا جاسکے اس حوالے سے سوسائٹی کے ارکان نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ایکشن کمیٹی قائم کی ہے جو انکے حقوق کا ہر صورت تحفظ کرنے کا عزم رکھتی ہے جملہ ممبران سے اپیل ہے کہ وہ ایکشن کمیٹی کی ہدایت پر عمل کریں اور نام نہاد لینڈ مافیا سے سوسائٹی کو نجات دلائی جائے ۔