معاشرے میں برائی کو ختم کرنے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ محمد صدیق پرہار

Layyah

Layyah

لیہ : جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی لیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پریس سیکرٹری تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت لیہ شہر محمد صدیق پرہار نے کہا ہے کہ معاشرے میں برائی کوختم کرنے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ برائی کودل سے براجاننا ایمان کاسب سے کمزوردرجہ ہے۔برائی کوروکنا اوراسے دل سے براجاننا دورکی بات ہے ۔ یہاں تو برائی کرنے والی حوصلہ افزائی اورحمایت کی جاتی ہے۔

موجودہ دورمیںاگرکوئی برائی کے خلاف آوازاٹھائے یا کسی کو کوئی براکام کرنے سے روکے تو اسے کہا جاتا ہے کہ چھوڑو جانے دو رہنے دو تمہارااس سے کیا جو کرتا ہے کرنے دو۔

برائی کرنے والے کونہیں کہا جاتا کہ یہ روکنے والا درست کہہ رہا ہے تم یہ براکام چھوڑدونہ کرو۔محمدصدیق پرہارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خود سوچ لیں ان حالات میں آج کے مسلمانوں کے ایمان کی کیفیت کیا ہوگی۔