سوسائٹی کے قیام کا مقصد صرف اور صرف مستحقین کو علاج معالجہ اور ادویات کی سہولت بروقت مہیا کرنا ہے۔ چوہدری سرور

Naimatullah Masood

Naimatullah Masood

قائدآباد (نعمت اللہ مسعود) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سوسائٹی کے قیام کا مقصد صرف اور صرف مستحقین کو علاج معالجہ اور ادویات کی سہولت بروقت مہیا کرنا ہے کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال قائدآباد میں سوسائٹی آفس بنائے جانے اور متوسط غریب گھرانہ کے نادار مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا طریقہ کار اور اخراجات برداشت کرنے جیسے پہلوئوں اور حکمت عملی پر غوروخوص کیاگیا آفس کے قیام سے نادار غرباء مریضوں کو مزید معلومات مل سکیں گی علاقہ کے مخیر حضرات کے بہترین تعاون سے سوا پانچ لاکھ کی خطیر رقم کی مد میں مالی امدا کی معاونت کی گئی ہے وہ اے سی آفس قائدآباد میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے مشاورتی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے منعقدہ اجلاس میں سوشل ویلفئیر آفیسر خوشاب صائمہ سلیم بخاری ،ٹی ایچ کیو ایم ایس ڈاکٹر ملک آصف محمود ،محمد سلیم کے علاوہ سوسائٹی کے عہدیداران چوہدری زاہد نعیم ،رانا حاجی ممتاز اور نعمت اللہ مسعود سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں نیکیاں کمانے کا عظیم موسم ہے بے سہارہ مستحق امراض میں مبتلا افراد کی زندگی بچانے کیلئے مخیر حضرات اپنے صدقات خیرات اور زکوة کے عطیات سوسائٹی کو دیں تاکہ آپ ہی کی مالی معاونت سے کسی غریب کی زندگی کو علاج کے ذریعے بچایا جا سکے انہو ں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ کار خیر کا حصہ بنیں اور سوسائٹی کا بھرپور ساتھ دیں او ر سوسائٹی کے اکائونٹ میں زیادہ سے زیادہ فنڈز منتقل کریں تاکہ غریب مریضوں کو علاج کی بروقت سہولت کی فراہمی عملی طور پر یقینی بنایاجاسکے آپ کی مالی امداد صدقہ جاریہ ہے اس عظیم عمل پر عمل پیرا ہونے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

نعمت اللہ مسعود قائد آباد (03017106038Cell