کامران چورنگی تا پی آئی کواپریٹو سوسائٹی تک سڑک کی تعمیر کر کے عوام کو مسائل سے نجات دلائی جائے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامران چورنگی تا پی آئی اے کو اپریٹوں سوسائٹی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل اور اندھیروں کے ڈیرے کی وجہ سے شاہراہ پر لوٹ مار کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں عوام بحالت مجبوری اس شاہراہ پر سفر کرکے اپنے گھروں پر آنے اور جانے پر مجبور ہیں۔

اہلیان چشتی نگر،پی ایچ اے سوسائٹی ،بھٹائی آباد ،پی آئی اے کواپریٹو سوسائٹی ،بسم اللہ ٹاور کے مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ثاقب سومرو سے اپیل کی ہے کہ کامران چورنگی تا پی آئی اے کواپریٹو سوسائٹی شاہراہ کی جلد ازجلد تعمیر کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے نجات دلائیں تاکہ اس شاہراہ سے آمد ورفت کرنے والے لاکھوں عوام پر سکون ماحول میں سفر کرکے اپنے گھروں کو بحفاظت جا سکیں۔

علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ثاقب سومرو سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ اس عوامی اپیل پر فوری توجہ دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔