معاشرے کی بقا کیلئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔ ایم آر پی

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی نے حکمران و اپوزیشن جماعتوں اور معاشرے کے تمام طبقات و تمام قومی اداروں کے کڑے و بے لاگ احتساب کیلئے مشترکہ وقومی حکمت عملی کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم فی الواقع حکمران اشرافیہ طبقات ہی نہیں قومی خرانے اور وسائل کی لوٹ مار کرنیوالے دیگر شعبوں‘ اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کے بے لاگ احتساب کی بھی متقاضی ہے۔

اگر عوام کے دلوں میں حقیقی احتساب کیلئے پیدا ہونیوالی چنگاریاں بھی ناامیدی میں بدل گئیںتو پھر اپوزیشن سمیت کرپشن کے گند میں لتھڑے سارے حکمران اشرافیہ طبقات کو خونیں انقلاب جیسے سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اسلئے بہتر یہی ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس کی نگرانی اور آرمی چیف کی سربراہی میں آئی ایس آئی ‘ ایم آئی ‘ نیب اور ایف آئی سے سمیت پانچوں صوبائی چیف جسٹسز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیکر اپنی ذات اور اپنے اہلخانہ سے احتسابی عمل کا آغاز کریں اور پھر اس کا دائرہ کار حکومتی و اپوزیشن سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ سے اداروں کے سربراہان ‘ عہدیداران اور اہلکاروں تک پھیلاکر معاشرے کی بقا کیلئے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑا جائے۔