شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ امریکی ریاست اوہائیو پہنچ گیا

Solar Plane,

Solar Plane,

اوہائیو (جیوڈیسک) جہاز تلسا ہوائی اڈے سے پرواز کر کے اوہائیو کے ڈیٹن ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر چھپن منٹ پر اترا۔ جہاز نے گیارہ سو کلومیٹر فاصلہ سولہ گھنٹے میں طے کیا۔ جہاز اگلے مرحلے میں نیویارک پہنچے گا جہاں سے اسے بحر اوقیانوس عبور کر کے ابو ظہبی پہنچنا ہو گا۔ جہاز نے ابو ظہبی سے گزشتہ برس مارچ میں سفر شروع کیا تھا۔

جہاز نے جاپان سے ہوائی تک آٹھ ہزار نو سو کلومیٹر سفر مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں پرواز کر کے طے کیا تھا جو کسی بھی طیارے کے طویل ترین سفر کا ریکارڈ ہے۔