شمسی طیارہ سولر امپلس 2 خراب موسم کے باعث جاپان میں اتار لیا گیا

Solar Impulse2

Solar Impulse2

بیجنگ (جیوڈیسک) شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس 2 خراب موسم کے باعث جاپان میں اتار لیا گیا۔

طیارے کو بغیر رکے چین سے ہوائی تک پرواز کرنا تھی۔ سولر امپلس 2، چائنا کے شہر نانجنگ میں کئی روز قیام کے بعد اڑا تھا ، منزل تھی ہوائی کا جزیرہ۔ طیارے کے پائلٹ برٹرینڈ پکارڈ،کو 5 دن اور 5 راتیں بغیر رکے طیارے کو بحرالکاہل پر سے پرواز کرتے ہوئے ہوائی لے جانا تھا۔تاہم نانجنگ سے پرواز کے 44 گھنٹوں بعد ہی موسم کی خرابی نے تمام پلان چوپٹ کردیا۔

طیارے کو جاپان میں لینڈ کرانا پڑا۔طیارے کے پائلٹ برٹرینڈ پکارڈ کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل پر بغیر رکے پرواز نہ کر پانا مایوس کن ہے مگر اصل مقصد، شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے میں دنیا کے گرد چکر لگانا ہے ۔ طیارے اپنے 12 میں سے 6 اسٹاپس مکمل کرچکا ہے۔