سولر پاور منصوبے توانائی بحران کے خاتمے اور پنجاب کی خوشحالی کا باعث بنیں گے، مسز نسرین اختر

Solar Power Project

Solar Power Project

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک (مسز ملک) نے کہا ہے کہ سولر پاور منصوبے توانائی بحران کے خاتمے اور پنجاب کی خوشحالی کا باعث بنیں گے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کیا جائیگا اور اندھیروں، غربت اور جہالت کا خاتمہ کیا جائے گا۔توانائی کا بحران مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ختم ہوگا۔

توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے۔ قائد اعظم سولر پارک کے قیام پر مسلم لیگ ن کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔ترقیاتی منصو بو ں کی تکمیل کے ساتھ سو لر پاور منصو بوں سے ملکی خو شحالی کا نیا دور دورہ ہو گا، صنعتی ترقی پاکستان کو ایشیاکا ٹائیگر بنا نے کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہو ں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی گو رنمنٹ نے عوام کو ہر طرح کی سہو لیات دینے کی مکمل ٹھان لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت نے شہروں اور دیہاتوں میں سڑکوں کے جال بچھا نے کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی کارپٹ روڈ کے ساتھ ٹف ٹائلز کے منصو بوں کو بھی جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔