فوجیوں کی ہلاکت کا سبب خراب طیارہ تھا، لواحقین وزیر داخلہ پر برس پڑے

Soldiers kill

Soldiers kill

نئی دہلی (جیوڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے میں اپنی ڈھاک بٹھانے کے لیے ہتھیاروں کا ذخیرہ جمع کرنے میں مصروف ہے لیکن اپنے فوجیوں کی جان کی پرواہ نہیں ، گزشتہ روز دس فوجیوں کی ہلاکت کا سبب خراب طیارہ تھا ، لواحقین وزیر داخلہ پر برس پڑے ۔

ہتھیاروں کی خریداری اورکرناٹکا میں جوہری شہر کی تعمیر بھارت کا جنگی جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، خطے کا چودھری بننے کے خواہاں بھارت کو اپنے فوجیوں کی جان کی بھی پرواہ نہیں۔

بھارت میں گزشتہ روز تباہ ہونے والا بی ایس ایف کا طیارہ ناقص اور پرانا نکلا، فوجیوں کو زبردستی اس طیارے کا سفر کرنے پر مجبور کیا گیا ۔ مرنے والے فوجیوں کی آخری رسومات پر ورثا راج ناتھ سنگھ پر برس پڑے۔

گزشتہ روز نئی دہلی میں بی ایس ایف کا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد تباہ ہونے سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔