جوانوں کی قربانیوں نے مالاکنڈ کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کالام (جیوڈیسک) کالام فیسٹیول امن کی علامت سوات کے عوام خوشیاں منانے نکلے تو سپہ سالار بھی ان کی مسرتوں میں شریک ہو گئے۔ جنرل راحیل شریف نے جہاں فیسٹیول کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا وہیں مالاکنڈ ڈویژن میں امن کی بحالی کو جوانوں کی قربانیوں کا ثمر بھی قرار دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کچھ سالوں تک علاقے میں دہشتگردی کا کالا دور تھا پاک فوج کے جوانوں، سول فورسز اور مقامی افراد کی قربانیوں نے مالاکنڈ کو امن کے دشمنوں سے پاک کر دیا۔ امن بحال ہونے کے بعد سوات کی خوبصورت سرزمین پر سیاحت کو فروغ ملے گا۔

پاک آرمی ہمیشہ یہاں کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ دہشتگردوں کو واپس بھی نہیں آنے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فیسٹیول کے دوران پیرا گلائیڈنگ، گھڑ سواری اور موٹر سائیکل سواروں کے کرتب بھی دیکھے اور جوانوں کی مہارت کی داد دی۔