5 فروری یوم یکجہتی کشمیر

Kashmir Day

Kashmir Day

تحریر : محمد ریاض پرنس
5فروری یوم کشمیر ہم کو ان مائوں اور بہنوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور ظالم نے نہ جانے ان کے کتنے خون بہا دیے۔ جو آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں تقریباً 69 سال سے اپنے بچوں اور اپنی عذتوں کی قربانیاں دے رہی ہیں ۔69سال سے وہ ظلم وزیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں ۔ مگر اتنا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی پوری دنیا خاموش ہے۔اقوام متحدہ جس نے ثالث کا کردار ادا کرنا تھا وہ بھی بھارت کے آگے بیگھی بلی بنا ہوا۔ آخر بھارت کب تک یہ خون کی ہولی کھیلتا رہے گا اورہم خاموش بیٹھے رہیں گے ۔کیابھارت کا یہ ظلم جو یہ عرصہ 69سال سے کر رہا ہے کسی کو نظر نہیں آتا۔ اب امریکہ کو بھارت کی یہ دہشت گردی نظر نہیں آرہی ۔وہ اس لئے نظر نہیں آرہی کیونکہ امریکہ بھی نہیں چاہتا کہ مسلمان متحد ہو سکیں ۔امریکہ کی موجودہ حکومت بھی بھارت کے گن گا رہی ہے ۔ وہ اس لئے کہ ٹرمپ حکومت کو بھارت نے فل سپورٹ کیا ہے ۔ امریکہ اور بھارت اس وقت دنیا میں انسانیت اور امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔اسی لئے ٹرمپ مسلمانوں کو بری نظر سے دیکھ رہا ہے۔

کشمیر ارض فلسطین کے بعد دھرتی کا مظلوم ترین گوشہ ہے ۔کشمیرکو دنیا کی جنت کہا جاتا ہے ۔ مگر درندہ صفت بھارت نے اس کو کئی سالوں سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ۔ اور ظلم سے ظلم کیے جا رہا ہے بھارت نے فوج کی بہت بڑی تعداد ان معصوم لوگوں کے اوپر مامور کر رکھی ہے۔جو ہر روز کشمیر ی مائوں اور بہنوں بھائیوں پر ظلم کیے جا رہے ہیں ۔ساری دنیا بھارت کا یہ ظلم دیکھ رہی ہے ۔اس کے ظلم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔اس چھوٹی سی آبادی کو لاکھوں درندوں نے گھیرا ہوا ہے ۔کشمیر کی آبادیاںویران،کھیت کھلیان اور باغات تباہ حال ہیں ۔کشمیر کی جو خوبصورتی تھی بھارتی فوج نے اپنے ظلم کی وجہ سے اس کو بدصورت بنا دیا ہے ۔ بیٹیوں کی عصمتیں پامال ہو رہی ہیں مائیں بیوہ ہو رہی ہیں بچے یتیم ہو رہے ہیں ۔پوری وادی میں ہر طرف لہو ہی لہو نذر آرہاہے ۔آج جنت نظیر مقتل کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔کشمیری بھائی اس ظلم کی وادی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ہزاروں مردوخواتین لاپتہ ہے اور ہزاروں بھارتی جیلوں میں ظلم سہہ رہے ہیں ۔ہزاروں دختران کشمیر کی عصمت پامال کی جاچکی ہیں۔

لیکن محسوس ایسا ہو رہا ہے جیسے عالمی ضمیر سو چکا ہے اور کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔مگر پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں ،بہنوں ،مائوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گئے ۔ اور بھارت کے خلاف ان کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیتے رہیں گئے۔5فروری کو سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کے لئے ہر سال پاکستان میں یوم کشمیر منایا جاتا ہے ۔اس دن کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ریلیاں سمینار جلسے جلوس منعقد کیے جاتے ہیں ۔اور کشمیر کے اس مسئلہ کو اجاگر کیا جاتا ۔تاکہ عالمی ضمیر جاگ سکے ۔اور کشمیروں کے حق خودارادیت کے بین الاقوامی مسئلے کو زندہ کیا جاتا ہے ۔اور عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لئے پکارا جاتا ہے۔

Kashmir Violence

Kashmir Violence

کشمیر دراصل تقسیم ہندکا ایسا حل طلب مسئلہ ہے جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا،اس مسئلہ کے حل کی خاطر کشمیری عوام نے کئی قربانیاں دی ہیں ۔مگر افسوس کہ ان کی قربانیوں کو رائیگاں کیا جا رہا ہے ۔ ان کی کسی نے قدر نہ کی ۔کئی بار اس مسئلہ پر پیش رفت ہوئی مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آیا ۔اس نے اس مسئلہ کے حل کے لئے کسی کی نہیں سنی۔ بس اپنی مکاری اور ہٹ دھرنی سے کام لے رہا ہے اور دن بدن کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے لئے فوج میں اضافہ کیے جا رہا ہے۔کشمیری اپنے حق خودارایت کے حاصل کے لئے یہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔جب تک کشمیر آزاد نہیں جو جاتا کشمیر سے معصوم کشمیریوں کے جنازے اٹھتے رہیں گے ۔کب تک عالمی برادری خاموش تماشائی کی طرح سوئی رہے گی ۔قائد اعظم نے جو موقف کشمیر کے لئے پیش کیا تھا وہ ان کے لئے حق و انصاف پر مبنی تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ریاستوں کو بھارت اور پاکستان میں اپنی مرضی سے شامل یا آزاد رہنے کا حق ہے ۔ ان کی مرضی ہے وہ جس طرف جانا چاہئیں جا سکتے ہیں۔

قائد اعظم کے اس اصولی موقف کے باوجود بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کی تمام تجاویز مسترد کردیں ۔اور اپنے غاضبانہ قبضہ و جارحیت کو اخلاقی جوازفراہم کرنے کے لئے عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے نہرو نے 2نومبر کو اپنی تقریر میں یہ اعلان کیا کہ حکومت ہندوستان اس بات کے لئے تیار ہے کہ جب کشمیر میں امن وامان قائم ہو جائے تو بین الاقوامی سر پرستی اقوام متحدہ کے تحت استصواب رائے کرایا جائے ۔مگر اب ساری دنیاخاموش کیوں ہے ۔اور کب تک رہے گی۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس بات سے ساری دنیا واقف ہے ۔بھارت اپنی شر انگیزی سے باز آجائے ۔ اور کشمیریوں پر اپنا ظلم بند کر دے۔ اس کے لئے یہی بہتر ہو گا ۔5فروری ہر سال اس جذبہ کو مزید طاقت اور توانائی دیتا رہے گا۔اور کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے ۔جب تک کشمیربھارتی ظالموں سے پاک نہیں ہو جاتا ۔ان کی عظیم قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گئی۔ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیریوںکو بھارتی ظلم سے نجات ملے گی ۔ او ر کشمیرآزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ ہو گا ۔ ہم پاکستانی کشمیروں کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔اور بھارتی ظلم و زیادتی و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گئے۔

Muhammad Riaz Prince

Muhammad Riaz Prince

تحریر : محمد ریاض پرنس
03456975786