صومالیہ: الشباب کا امریکی ڈرون پکڑنے کا دعوی

Somalia al-Shabaab

Somalia al-Shabaab

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے جنوب میں گرا ہوا ایک امریکی ڈرون پکڑا ہے۔

تنظیم نے اپنے ریڈیو سٹیشن پر اعلان کیا کہ ڈرون میں چھ میزائل نصب ہیں۔ ’جیڈو‘ کے خطے میں بارڈیئر کے علاقے کے قریب رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ ڈرون زمین پر گرا ہوا دیکھا ہے۔

امریکی حکومت نے اب تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ امریکہ نے ماضی میں ڈرونز کے ذریعے شدت پسند تنظیم الشباب کے رہنماو¿ں کو اپنا ہدف بنایا تھا۔