صومالیہ : الشباب کا ایتھوپیا کے 60 فوجی ہلاک کرنے کا دعوی

Al Shabab

Al Shabab

موغا دیشو (جیوڈیسک) الشباب سے وابستہ ایک ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ فوجی اڈے پر حملے میں ایتھوپیا کے فوجی مارے گئے اور فوجی اڈہ تباہ کر دیا گیا۔

افریقی یونین مشن کا کہنا ہے کہ اس نے الشباب کا حملہ پسپا کر کے 110 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

صومالیہ میں حکام اور رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ صومالی فورسز اور ایتھوپیا کے فوجیوں نے الشباب کے ہلگان نامی گاؤں پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے شدت پسندوں کو مار بھگایا ہے۔