صومالیہ: دارالحکومت کے اہم ہوٹل کے سامنے کار بم دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی

Somalia Car Bomb Blast

Somalia Car Bomb Blast

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ہوٹل کے سامنے بم دھماکہ ہوا جس میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ موغا دشیو کی ایک اہم شاہراہ مکہ المکرمہ پر واقع ہوٹل کے سامنے پیش آیا جہاں دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں اڑا دی گئیں۔

اس حملے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الشباب نے انٹر نیٹ پر اپنے بیان میں اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔