صومالیہ میں دو کار بم دھماکے، 23 افراد ہلاک

Somalia Blast

Somalia Blast

صومالیہ (جیوڈیسک) صومالیہ میں دو مختلف کار بم حملوں میں 23 افراد ہلاک ، اٹھائیس زخمی ہو گئے۔

خود کش حملہ آور نے کار جنوبی شہر کسماؤ میں افریقن یونین امن فورس کے تربیتی مرکز سے ٹکرا دی جس سے سولہ فوجی اہلکار ہلاک اکیس زخمی ہو گئے۔

دوسرا حملہ دارالحکومت موغادیشو میں ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔