صومالیہ میں کار بم دھماکے اور فائرنگ، 9 افراد ہلاک

Somalia Explosion

Somalia Explosion

ماغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے اور فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

صومالی پولیس کے مطابق شدت پسند تنظیم الشاب کے شدت پسندوں نے موغا دیشو کے مشہور پارک اور ہوٹل کو نشانہ بنایا۔

پارک کے گیٹ پر کار بم دھماکے کے بعد حملہ آور قریبی ہوٹل میں گھس گئے اور فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔