صومالیہ: ہوٹل میں دو بم دھماکوں سے 13 افراد ہلاک، 40 زخمی

Somalia Hotels Bombings

Somalia Hotels Bombings

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل میں دو بم دھماکوں سے تیرہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کے باہر ایک زور دار کار بم دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص ہوٹل میں گھس گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔