صومالیہ: خود کش حملے میں 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی

Somalia Suicide Attack

Somalia Suicide Attack

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے خود کش حملے میں 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق خود کش حملہ آور نے موغادیشو بندرگاہ کے داخلی حصے میں پہنچ کر گاڑی کو اڑا دیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم الشباب ایک تواتر سے دارالحکومت موغادیشو میں حملے کرتی رہتی ہے۔